26 ستمبر، 2018، 2:05 PM

فرانس سے جنگی طیاروں کی خریداری کے معاملے پر قائم رہیں گے، ہندوستان

فرانس سے جنگی طیاروں کی خریداری کے معاملے پر قائم رہیں گے، ہندوستان

ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت فرانس کے ساتھ جنگی طیاروں کی خریداری کے دوطرفہ معاہدے پر قائم رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت فرانس کے ساتھ جنگی طیاروں کی خریداری کے دوطرفہ معاہدے پر قائم رہے گی۔ اس معاہدے کے حوالے سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ایک اسکینڈل کا سامنا ہے اور اس پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اپوزیشن کانگریس پارٹی نے یہ مطالبہ بھی کر دیا کہ اس معاہدے میں بے ضابطگیوں کی باقاعدہ چھان بین کرائی جائے۔ رافیل طرز کے 36 فرانسیسی جنگی طیارے خریدنے کا قریب 9 بلین ڈالر مالیت کا معاہدہ 2016 میں طے پایا تھا۔

News ID 1884284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha